Social

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44ڈالر پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44ڈالر پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 6ماہ کی کم ترین سطح 44ڈالر 15 سینٹس فی بیرل تک گر گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہونے کے سبب گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی بڑھتی سپلائی اور امریکہ میں روزگار کے اعدوشمار بہتر ہونے کی توقع پر مارکیٹ میں فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔گذشتہ روز نیویارک سیشن کے اختتام پر خام تیل 5 فیصد کمی سے 5 ماہ کی کم ترین سطح 45 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا۔خام تیل میں کمی کا سلسلہ ایشیائی سیشن میں بھی جاری رہا ۔سنگاپور مارکیٹ مین کاروبار کے دوران خام تیل مزید 1ڈالر 37 سینٹس کمی سے 6 ماہ کی کم ترین سطح 44 ڈالر 15 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv