ٹنڈو جام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹنڈو جام میں حسینی فارم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو تسلیم شیخ ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکو تسلیم شیخ کےسرکی قیمت10 لاکھ روپےمقرر تھی۔وہ 25 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔
Comments