صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ہیپاٹائٹس پر مکمل کنٹرول تک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کے تحت 22سے 27مئی صوبے میں ہیپاٹائٹس سکریننگ ویک منایا جائے گا، جس کے دوران ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اہسپتال میں ہیپاٹائٹس آگاہی اور سکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے جس کے دوران لوگوں کی رجسٹریشن، سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی جائے گی -
انہو ں نے یہ بات تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی، صفائی کی صورتحال، ڈاکٹرز و سٹاف کی بائیومیٹرک حاضری، ادویات کی دستیابی، روٹین ایمونائزیشن کوریج، ویکسینیٹرز کی حاضری اور حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہاکہ اب ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا فیز2 شروع ہوچکا ہے ،جس میں تمام ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پلان شامل کر دیا گیا ہے - انہوں نے ہیپاٹائٹس ویک منانے کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہیپاٹائٹس ویک کو بھر پور طریقہ سے کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت اور لگن کے ساتھ اقدامات کئے جائیں -
Comments