خیبر ایجنسی میں ٹشو پیپر فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج سے 152 افراد بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے شاکس میں ٹشو پیپرفیکٹری سے اچانک زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوا۔زہریلی گیس کے اخراج سے فیکٹری کے مزدور اور رہائشی سمیت 152 افراد بے ہوش ہوگئے، جن کو جمرود اسپتال منتقل کیاگیا۔
Comments