ڈاکٹر عظمیٰ کی بھارتی ہائی کمیشن میں موجودگی پر بھارتی ترجمان کا ردعمل آگیا ،کہا کہ عظمیٰ نے پناہ اور بھارت واپسی کی درخواست دی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اسے اپنے شوہر کے شادی شدہ اور 4بچوں کا باپ ہونے کا بعد میں پتا چلا ۔بھارتی ہائی کمیشن نے بلآخر ڈاکٹر عظمیٰ کی ہائی کمیشن میں موجود گی کا اعتراف کرلیا ،گزشتہ روز خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کےاپنے شوہر طاہر کے ویزے کی درخواست لے کر بھارتی ہائی کمیشن جانے اور اسے اندر ہی روک لئے جانے کی خبر آئی تھی۔بھارتی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عظمیٰ خود ہی ہائی کمیشن آئی تھی ،اس نے وہاں درخواست دی کہ مجھے اپنے شوہر کی پہلی شادی اور 4بچوں کا علم نہیں تھا ،مجھے یہاں پناہ دی جائے اور بھارت واپس بھیجنے کا بندوبست کیا جائے ۔نئے صورتحال پر بھارتی شہری عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ وہ پہلے سے شادہ شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔طاہر علی کا مزید کہناتھاکہ میری بھارتی بیوی میری پہلی شادی اور بچوں سے متعلق پہلے سے باخبر تھی. ۔
Comments