Social

ترکی:تيئس ججوں اور پراسيکيوٹرز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

ترکی میں گزشتہ روز مزید تيئس ججوں اور پراسيکيوٹرز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔سرکاری نيوز ايجنسی انادولو کے مطابق سترہ ججوں اور چھ پراسيکيوٹرز کے وارنٹ ان کی ’ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنيت‘ کی بنياد پر جاری کيے گئے۔شبہ ہے کہ يہ سب فتح اللہ گولن کے حامی ہیں۔ ترک صدر رجب طيب ايردوآن کے مطابق گزشتہ برس ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے پيچھے گولن ہی کا ہاتھ تھا۔ترکی ميں ايک روز قبل بھی 107 ججوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر ديا گيا تھا۔ گزشتہ برس ايمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے اب تک تقریباً سواچار ہزار ججوں اور پراسيکيوٹرز کو برطرف کيا جا چکا ہے۔مجموعی طور پر تقریباً ايک لاکھ سرکاری ملازمين کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے جبکہ سينتاليس ہزار ملازمین کو گرفتار بھی کيا جا چکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv