تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن نہ پکڑی جائے تو ترقی قوم نہیں حکمرانوں کی ہوتی ہے،نواز شریف نےکرپشن کے خلاف قدم اٹھائے تو خود پکڑے جائیں گے ۔سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جب ملک کا سربراہ ہی کرپشن کا بادشاہ ہو تو وہ کیسے رک سکتی ہے، ویسے بھی میاں صاحب کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے خود اعتراف کیا ہے کہ کرپشن بہت ہے،وہ اس پر ہاتھ ڈالیں گے تو ترقی کے عمل میں رکاوٹ آجائے گی،وزیراعظم نیب کو ٹھیک کریں گےتوآپ کےبڑےلوگ پکڑےجائیں گے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ 30سال پہلے بھی لیہ تونسہ پل کا فیتا کاٹا گیا دو بارہ افتتاح کے بعد بھی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،میں کہہ دو کہ تبدیلی ایک سڑک کے 4بار فیتے کاٹنے سے نہیں ہوتا ۔
Comments