Social

آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور

ویانا( نیٹ نیوز) آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ ڈالے گئے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی، مسلم مخالف تاثر سے بچنے کے لیے بل میں کہا گیا ہے کہ ’یہ پابندی ہر اس نظریہ اور مذہب پر لگائی گئی ہے جس میں سر کا ڈھانپنا شامل ہے‘۔آسٹرین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق تعلق سکھ برادری اور یہودیوں کی ٹوپی پر نہیں ہوگا جب کہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب بل کی منظوری کے بعد آسٹریا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv