Social

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 6 افراد ہلاک

صنعاء( نیٹ نیوز)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں اتحادی افواج نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔مقامی افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے 9 مقامات پر حوثی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل پر حوثی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فضائی بمباری میں 6 خواتین اور بچے ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے فوری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv