کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان امتحانی مراکز میں غیر متلقہ افراد کے داخلے اور موبائل کے استعمال پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اظہار برہمی کے بعد کمشنر کراچی بھی متحرک ہوگئےجبکہ انہوں نے امتحانی مراکز میں مداخلت کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں ۔ترجمان نے کہا کہ تدریسی و انتظامی عملے پر بھی امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورطلبہ بھی موبائل فون لانے سے گریز کریں۔
Comments