ایریزونا( نیٹ نیوز)اس بلی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے جو دنیا کی سب سے مشہور اور شیئر کی جانے والی بلی کی تصویر ہے جسے ’گرمپی کیٹ‘ کا نام دیا گیا تھا لیکن بری خبر یہ ہے کہ یہ بلی سات برس کی عمرمیں فوت ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر ناپسندیدگی اور بیزاری کا اظہار کرنے والی سب سے مشہور بلی گرمپی امریکی ریاست ایریزونا میں فوت ہوگئی ہے۔ اس کا اصل نام ٹارڈر سوس تھا لیکن یہ گرمپی کے نام سے مشہور ہوئی جس کا مطلب بدمزاج، بیزار، لاپرواہ اور غصیلا ہوتا ہے۔ اپنے عدم دلچسپی کے رویے سے یہ دنیا میں ان احساسات کے اظہار کا ایک عالمگیر حوالہ بن گئی تھی۔ اس سفر میں گرمپی اشتہارات اور فلموں میں بھی آئی اور اس طرح لاکھوں ڈالر کی رقم بھی کمائی۔
Comments