Social

سیف زون جنیوا مذاکرات کے بہترین متبادل بن سکتے ہیں،شام

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے شورش زدہ علاقوں میں قائم ہونے والے محفوظ علاقے جنیوا مذاکرات کے بہترین متبادل بن سکتے ہیں۔دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کہا چونکہ جنیوا مذاکرات میں ابتک کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے، اس لئے یہ یہ محفوظ علاقے متحارب فریقین کے درمیان آئندہ دنوں میں بات چیت کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ شامی حکومت آستانہ میں محفوظ علاقوں سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرے گی، بشرطیکہ اپوزیشن جماعتیں بھی اس کی پابندی کریں۔انکا کہنا تھا یہ معاہدے سیاسی اپوزیشن کو دہشت گردوں سے الگ کرنے میں مددگار ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اپوزیشن نے محفوظ علاقوں (سیف زونز) کے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو حکومت اس کا بھرپور جواب دے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv