Social

سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے اضافہ

کراچی( نیٹ نیوز)سونے کی قیمت فی تولہ 600 روپے اضافے کے ساتھ 72 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے اور آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ڈالر کی بڑھتی قیمت کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں اور آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1276 ڈالر کی سطح پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 72 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 61 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv