Social

موبائل فون کا استعمال لیٹ کر آنکھوں اور دماغ کیلئے خطرناک

ویب ڈیسک : دور حاضر میں شایدہی کوئی ایسا شخص ہو جو اسمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہو اور بالخصوص اپنے بسترپر لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv