Social

دنیا میں قابض فوج کی سب سے بڑی چھاؤنی مقبوضہ کشمیر قرار

نیوز ڈیسک : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں قابض فوج کی سب سے بڑی چھاؤنی ہے۔

برہان الدین وانی کی برسی پر مظلوم کشمیریوں کی آواز پھر دنیا بھر میں گونج اٹھی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2 سال میں دوسری تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا ہے، جس میں مظالم کی تحقیقات کیلئے آزاد انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ دہرا دیا گیا۔

اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق طاقت کا بے دریغ استعمال، نہتے شہریوں پر پیلٹ گنز کے مہلک حملے، نام نہاد محاصروں اور سرچ آپریشنز کے ذریعے ماورائےعدالت قتل، مظاہرین اور مخالفین پر قید و بند کےمظالم کے ساتھ قابض فوج کے جبر و تشدد کو کالے قوانین کا مکمل تحفظ بھی حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہنا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی سلب ہوچکی ہے، جب کہ صحافیوں کو حقائق دنیا تک پہنچانے کی اجازت نہیں، کشمیری مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے باہر بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے حقائق پر مبنی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر منظم پامالی کو دستاویزی شکل دینا خوش آئند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں قابض فوج کی سب سے بڑی چھاؤنی بن چکا ہے، جب کہ آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان کو غیر ملکی سیاحوں کیلئے بھی دوبارہ کھولا جا چکا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv