Social

وزیر خارجہ کو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سبکی کاسامنا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، پاکستانی میڈیا اور اینکر پرسن پر پابندیوں کی وجہ سے انگلش میڈیا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خالی کرسیوں سے ہی خطاب کرنا پڑا اور اس موقع پر ان سے سوال کرنے والا کوئی صحافی موجود نہیں تھا ، ایک خاتون صحافی ہی کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہی تھیں، اس کے علاوہ پورا حال ہی خالی پڑا تھا ۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نے ملک کے کسی چینل پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ چند چینلز کو صرف چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا۔کسی صحافی کو پابند سلاسل نہیں کیا گیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv