Social

جنوبی صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں خاتون صحافی سمیت 26 افراد ہلاک

نیوز ڈیسک: صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری گاڑی لے کر جاگھسا جب کہ ساتھ ہی مسلح شخص نے عمارت میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

حملے کے نتیجے میں صومالی نژاد کینیڈین خاتون صحافی اور ان کے شوہر سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مرنے والوں میں سابق مقامی وزیر بھی شامل ہے۔

شدت پسند گروپ ’الشباب‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے کے وقت ہوٹل آئندہ انتخابات سے متعلق اجلاس جاری تھا جس میں مقامی سیاسی رہنما شریک تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے اندر سے پہلے فائرنگ کی آوازیں جس کے بعد ایک کار بم دھماکے سے پھٹ گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد چار مسلح افراد کو مارا جاچکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv