کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سڑک کنارے نصب ایک کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔بم تھیلی میں چھپا کر سڑک کنارے رکھا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔وزیراعلی بلوچستان نے سریاب روڈ پر بم ناکارہ بنانے پر بی ڈی ایس ٹیم کو شاباش دی ۔
Comments