میزبان انگلینڈ فائنل کے سپر اوور مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا چیمپیئن بن گیا۔
لارڈز کے میدان میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور مرحلے میں جیت کےلیے 16 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعقب میں کیوی ٹیم 15 رنز بنا سکی تھی۔ انگلش ٹیم میچ میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار پائی۔
سپر اوور مرحلے سے قبل انگلینڈ کو آخری ایک گیند پر دو رنز درکار تھے تاہم انگلش کھلاڑی مارک وُڈ دوسرے رن کے تعقب میں رن آؤٹ ہوگئے تھے۔
سپراوور میں دونوں ٹیموں نے 15،15 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز اور سپراوور میں 17 جبکہ انگلینڈ نے کل 26 باؤنڈریز اسکور کیں۔
اورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف
انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔
انگلینڈ
آئن مورگن (کپتان)، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک وُڈ۔
نیوزی لینڈ
کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہینری نکولس، مچل سینٹنر۔
Comments