حادثہ بھارت کے بندرگاہی شہر ممبئی میں پیش آیا، گنجان آباد علاقے میں ایک قدیمی چار منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد جان کی باز ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، ملبے سے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
گنجان آبادی ہونے اور چھوٹی چھوٹی گلیوں کے باعث ریسکیو کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے کام کرنے سے قاصر ہے، یہی وجہ ریسکیو میں تاخیر کی وجہ بھی ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ ماہ اسی علاقے میں سیلابی صورت حال تھی جس کے باعث زمین کی تہہ میں نمی اور پانی جم چکا تھا، حادثے کی ایک یہ وجہ ممکن ہے۔
Comments