Social

عراق میں ریسٹورنٹ پر حملہ ،ترک سفارتکار جاں بحق

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی عراق کے شہر اربیل میں ترک قونصل خانے میں کام کرنے والے سفارتکار ایک ریسٹورنٹ کے اندر ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ اربیل میں ائیرپورٹ کے نزدیک واقع ہے، فائرنگ کے وقت ترک قونصل خانے کے اہلکار کھانا کھارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ حملہ آور سادہ لباس میں تھا، اس کے ہاتھ میں دو بندوقیں تھیں اور اس نے ترک سفارتکاروں کا نشانہ بنایا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے عراق پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے کے ذمہ داران کا فوری طور پر تعین کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv