Social

جاپان کے شہر میں اینی میشن اسٹوڈیو پر حملہ، 33 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: پولیس کا کہنا ہےکہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 37 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ ایک شخص نے اسٹوڈیو میں مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں جب کہ اس حملے کے مقاصد کا بھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv