ویب ڈیسک:دنیا بھرمیں ڈلفنز کی نایاب ترین نسل ”وکیٹا“ ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، دنیا بھر میں ان ڈلفنز کی تعداد 19 سے بھی کم رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک نیا سروے جاری کیا گیا جس کے مطابق وکیٹاز کی زندگی شدید خطرے سے دوچار ہے اوران کی تعدادپوری دنیا میں 19 سے بھی کم ہوچکی ہے۔رائل سوسائٹی اوپن سائنسز میں شائع ہونے والی ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے ساحل پر وکیٹا کا غیرقانونی شکار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس نایاب ممالیہ کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے ۔
سائنسدانوں نے اس نایاب آبی مخلوق کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وکیٹاصرف خلیج میکسیکو پر پائی جاتی ہے ۔ 2016 سے اس کی تعداد میںتقریباً47فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس وقت ان کی تعداد 30کے لگ بھگ تھی۔
Comments