(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر انہیں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے اور میں یہ جان کر بہت حیران بھی ہوا کہ اس خوبصورت علاقے میں روزانہ بم گرائے جاتے ہیں۔
Comments