Social

مارک وڈ انجری کا شکار ہو کر پورے سیزن سے باہر

ویب ڈیسک : مارک وڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے کے مطابق سائیڈ اسٹرین اور گھٹنے کی انجری کے سبب بقیہ سیزن میں کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ورلڈ کپ میں مارک وڈ نے 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں اور جوفرا آرچر کے بعد عالمی کپ میں میزبان ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں انجری مسائل میں گھری ہوئی ہے اور جوفرا آرچر بھی سائیڈ اسٹرین کے سبب ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

تاہم میزبان ٹیم کے لیے سب سے پریشان کن امر یہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ہی دن انجری کا شکار ہو گئے۔

اینڈرسن میچ کے پہلے دن صرف چار اوورز کراسکے اور پنڈلی کی انجری کے سبب بقیہ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اینڈرسن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ فاسٹ باؤلر بقیہ سیریز میں شرکت سکیں گے یا نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv