Social

گووندا نفسیاتی مسائل کا شکار

بالی ووڈ اداکار گووندا کو اس وقت نفسیاتی ماہرین کی مدد کی ضرورت ہے،آسکر ایوارڈیافتہ فلم اواتار پر دیے گئے بیان پر بالی ووڈاداکار سوشل میڈیا پرمختلف میمز کا نشانہ بن گئے ۔

کچھ دن قبل ایک پروگرام میں گوونداکا کہنا تھاکہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے انہیں فلم "اواتار" میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی تھی کیونکہ وہ 410دن ایک پراجیکٹ کو نہیں دے سکتے اور نہ ہی پینٹ اتنے دن جسم پر لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے جیمزکیمرون کو بتایا کہ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہو سکتی ہے لیکن اسے مکمل ہونے میں سات سال سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے ۔
گووندا کے دوستوں کا ماننا ہے کہ وہ اس وقت شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں جس کے لئے ماہر نفسیات کی مدد کی ضرورت ہے ۔ان کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ گووندا کافی عرصے سے ا س طرح کی عجیب باتیں کر رہے ہیں اور آفرز ٹھکرانا یا ماننا ،یہ دعوے اب ان کی عادت بن گئے ہیں اور یہی منفی رویہ انہیں باکس آفس سے دور لے گیا ہے۔ان کی آخری فلم راجہ رنگیلا کوبہت سے ڈسٹری بیوٹرزنے صرف اسی وجہ سے نمائش سے منع کردیا تھا کیونکہ وہ بہت جھگڑا کرتے تھے۔
ان کے دوست کا کہنا تھا کہ گووندا نے فلم انڈسٹری کے بڑے فنکاروں سے تعلقات ختم کر لئے تھے کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے دوست انہیں نیچا دکھانا چاہتے ہیں اور اب ان کے فلم انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں ہیں جو ان کی مدد کریں ۔
حال ہی میں گووند ا نے فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے سناکہ دھون ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔جس کے بعد وہ مزید تناوکا شکار ہوگئے ۔
گووندا کو آخری بار فلم رنگیلا راجہ میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ بڑی اسکرین پر نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہیں مزید کسی فلم میں کاسٹ کیا گیا۔
یہ ایک افسوس ناک حقیقیت ہے کہ بالی ووڈ اداکار گووندا گزشتہ دو دہائیوں میں پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی میں پے در پے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جو ان کی اس ذہنی حالت کا موجب بنیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv