وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد امریکی صدر نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔ بھارت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے معاملے پر کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بنکاک میں ہونے والے آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی اور بعد ازاں اس معاملے پر ٹویٹ کی۔
جے شنکر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہ کشمیر کے معاملے پر صرف پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔ نئی دلی کے ارادے سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔
جے شنکر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کو واضح طورپربتایا کہ کشمیر پرکسی بھی قسم کی بات چیت صرف پاکستان کے ساتھ ہو گی۔
Comments