Social

آج تاریخ کا تاریک ترین دن: محبوبہ، آگے طویل جنگ ہے

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔ محبوبہ مفتی نے آج جاری ہونے والے صدارتی حکم نامے کے سبب آج کی تاریخ سیاہ ترین قرار دیدی، دوسری جانب عمر عبداللہ نے بھارتی فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہونے کی وارننگ دیدی۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ اس فیصلے کے برصغیر کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گیا، مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے سبب آج کا دن بھارتی جمہوریت کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔ مودی سرکار کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ کے 1947 کے بھارت سے الحاق نہ کرنے کے فیصلے سے متصادم ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھارتی کالے قانون کے نفاذ پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کےساتھ دھوکا کیا گیا، بھارتی فیصلے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے، آگے طویل جنگ ہے جس کیلئے ہم تیار ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv