Social

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی فیصلہ قبول نہیں:برطانوی رکن پارلیمان

(ویب ڈیسک) لندن:برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں۔
برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے کشمیریوں کی حمایت میں مودی اور برطانوی پارلیمان کو ویڈیو پر دو ٹوک پیغام دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ضامن ہے جسے ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
لیام بائرنی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں، مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی سے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا گیا ، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنا شرمناک اور خطرناک ہے، اس کی وجہ سے دنیا وادی کے حالات سے بھی بے خبر ہے۔
لیام بائرنی نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہو کر مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انداز میں انصاف دلانا ہوگا ، بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv