Social

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

(ویب ڈیسک) کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد 158 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا ، دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ، مندی پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی اور 30 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو دی ، مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی چھائی رہی، کاروبار کے آغاز پر 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا جو مارکیٹ کی 5 سال کی کم ترین سطح ہے۔ اس طرح مارکیٹ 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گئی۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز بھی بڑی مندی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv