Social

شیاؤمی کا 108 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ نیا سمارٹ فون لانے کا اعلان

(ویب ڈیسک) مایہ ناز چینی ٹیکنالوجی کمپنی ”شیاؤمی “ نے سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کیمرے پر مشتمل سمارٹ فون متعارف کروانے کااعلان کر دیا ۔ سمارٹ فونز میں یہ اب تک کا سب سے بڑا کیمرہ ہوگا۔

شیاؤمی نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کررہے ہیں۔یہ کیمرہ 12032ش9024 پکسل کی تصویر لے سکے گا۔چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے اعلان میںاسمارٹ فون لانچ کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے اور پرومو میں "چہمینگ سہہن "لکھا گیا ہے ۔
شیاؤمی اگر 108 میگا پکسلز کا یہ کیمرہ تیار کرلیتی ہے تو یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا میں موجود اسمارٹ فونز میں 48 میگاپکسلز سے زیادہ کاکوئی کیمرہ نہیں بنایا گیا۔تاہم رواں سال کے آخری سہ ماہی میں شیاؤمی پہلے 64 میگا پکسلز کے کیمرہ والا اسمارٹ فون بھارت سے لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
واضح رہے کہ شیاؤمی کا شمار دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی سمارٹ فون کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اب تک جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سستے اور فلیگ شپ سمارٹ فونز متعارف کرائے جا چکے ہیں، جبکہ شیاؤمی اس وقت اپنی فلیگ شپ سمارٹ فونز میں 48 میگا پکسل کا کیمرہ استعمال کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv