Social

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

(ویب ڈیسک) اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، کشمیر میں اقوام متحدہ کا مؤقف سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کی رو سے بھی کشمیر کا حل پر امن طریقے اور سلامتی کونسل کے چارٹر کے مطابق ہونا قرار پایا تھا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش ہے، پابندیاں اور قدغنیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین جموں و کشمیر کے معروضی حالات اور زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv