Social

پاکستان سےبھارت ڈر گیا ، بحریہ کو الرٹ رہنے کا حکم

(ویب ڈیسک) نئی دہلی : مودی سرکار نے بھارتی بحریہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ساحلی پٹی کے ساتھ بھارتی بحریہ کو الرٹ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو اپنی خاص حیثیت سے ہٹانے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد بھارتی سرکار کے ہاتھ پائوں کانپ رہے ہیں جس کے باعث بھارتی نیوی کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈا کو پروان چڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لیے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv