(ویب ڈیسک) بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی دھمکیوں پر اتر آیا۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین میں شامل کر لیا تھا۔
پاکستان نے بھارتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کشمیر کو ایک متنازع علاقہ قرار دیا تھا اور بین الاقوامی برادری سے بھارتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو خط لکھ کر کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کیں اور اب جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے تو بھارت دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔
ہندو انتہا انتہا پسند مودی سرکار کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی ہتھیارں کے پہلے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔
Comments