Social

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بھارت کو بڑی شکست

(ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کو ایک دفعہ پھر مسئلہ کشمیر پر منہ کی کھانا پڑ گئی ،اجلاس کے بعد چین کے مستقبل مندوب نے میڈیا بریفنگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ چین کے مطابق مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے،ان کا کہنا تھا کہ چین کو اس حوالے سے شدید تحفظات تھے اور دونوں اطراف کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسری طرف ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سلامتی کونسل کی جانب سے اس اہم اجلاس کو طلب کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے ،اجلا س نے بھارت کی طر ف سے کشمیر کو داخلی معاملہ قرار دینے کی نفی کرکے کشمیریوں کے حق کی آواز بلند کر دی ،انہوں نے مزید کہا کشمیریوں کی آواز ان کی ہی سر زمین پر دبائی جا رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی طرف سے یہ پہلا اقدام ہے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے تیار ہے ،پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی ہے ۔

واضح رہے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ،کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے بھارت سلامتی کونسل اجلاس کی مخالفت کررہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv