Social

اب بھوکے رہ کر نہیں کچھ کھا کر وزن کم کریں

کہا جاتا ہے کہ دنیا کے آسان ترین کاموں میں سے ایک وزن بڑھانا اور مشکل ترین کام وزن گھٹانا ہے۔ اس مشکل ترین کام کو سر انجام دینے کے لیے کوئی جِم جاتا ہے تو کوئی کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، کوئی اپنے غذائی پلان بناتا ہے ، تو کوئی ٹوٹکے آزماتا ہے لیکن وزن کا یہ جن مشکل سے ہی قابو میں آتا ہے۔

موٹاپے کو کم کرنے کے لیے مستقل مزاجی، صحت مند غذاؤں اور کھانے کی کثرت کی بجائے ورزش نہایت ضروری ہے، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
دودھ، دہی اور پنیر:یہ نام پڑھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے موٹاپا آتا ہے لیکن ماہرین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دودھ میں موجود کیلشیم وزن بڑھانے والے ایک وٹامن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
سبز چائے:گرین ٹی کو اگر آپ صرف نزلہ اور بخار کا علاج یا سردی میں پینا ضروری سمجھتے ہیں تو غلط سمجھتے ہیں۔
انڈے:انڈا پروٹین سے بھرپور غذا تصور کی جاتی ہے اور یہ پروٹین وزن کم کرنے میں کئی طرح سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ کے مقابلے میں بھوک مٹانے میں زیادہ سودمند ثابت ہوسکتے ہیں اور اسے کھانے کے بعد اطمینان کا احساس بھی بڑھ جاتا ہے۔
اخروٹ اور بادام:اخروٹ اور بادام پروٹین، فائبر اور گڈ فیٹس کے ذریعے وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔اخروٹ اومیگا تھری، فیٹی ایسڈز کا اہم ذریعہ ہے اور بادام سے ہڈیوں کے لیے کیلشیم اضافی طور پر ملتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv