Social

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

(نیوز ڈیسک) سابق کپتان وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے اس بار ہیڈ کوچ نہیں بلکہ بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی دہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔خیال رہے کہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2104 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے۔
اس کے علاوہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv