Social

سکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی

لاس اینجلس:امریکی اداکارہ و گلوکارہ سکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔سکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔یاد رہے کہ سکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔
وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv