Social

فیصل آباد:چکن پاکس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا، رواں سال ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 489 تک پہنچ گئی ہے۔سمندری کے رہائشی نصیر احمد کو 4 مئی کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جو آج دوران علاج دم توڑ گیا۔رواں سال چکن پاکس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے، جن میں 8 کا تعلق فیصل آباد جبکہ11 کا تعلق دیگر اضلاع سے تھا۔دوسری جانب فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، الائیڈ اسپتال میں آج مزید دو مریض لائے گئے ، جس کے بعد رواں سال کے دوران چکن پاکس کے 489 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv