Social

چمن اور طورخم کی سرحدیں کھولنے کا حکم۔ وزارتِ داخلہ

(نمائندہ ٹی ایم نیوز) وزارتِ داخلہ نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو برآمدات کے لیے ہفتے میں (پیر سے جمعہ تک) پانچ دن کے لیے کھولنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طورخم اور چمن بارڈر دونوں سے ہر روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ ایکسپورٹ کے کم سے کم سو سو ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر سرحد سے نیٹو اور آئیساف (ISAF)کی کارگو اور تیل کی گاڑیوں کو بھی افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہفتے میں صرف ایک روز سرحد سے پیدل آنے کی اجازت ہوگی اور پھنسے ہوئے پاکستانی سینیچر کے روز پانچ سو کی تعداد میں طورخم اور تین سو کی تعداد میں چمن سے پاکستان آسکیں گے۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کھانے کی وہ اشیا جن کا نام پابندی کی فہرست میں نہیں ہے، انھیں برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv