(ٹی ایم نیوز) پاکستان میں کل متاثرین: 29434 | پنجاب: 11093 | سندھ: 10771 | خیبر پختونخوا: 4509 | بلوچستان: 1935 | گلگت بلتستان: 430 | اسلام آباد: 609 | پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 87 | ہلاکتیں: 638 | صحت یاب افراد: 8033
صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 622 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 11093 ہو گئی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں سو سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے کُل افراد کی تعداد 4240 ہو چکی ہے۔
پنجاب میں نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 29434 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 638 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5190 مصدقہ متاثرین کے ساتھ لاہور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔
Comments