Social

سابق سعودی شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ فیصل بن عبداللہ بھی سعودی حکام کے زیر حراست، ہیومن رائٹس واچ

(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حکام نے شاہی خاندان کے اہم رکن اور سابق سعودی شاہ عبداللہ کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد سے وابستہ ایک باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 27 مارچ کو شہزادہ فیصل بن عبد اللہ کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ سعودی دارلحکومت ریاض میں اپنی خاندانی رہائش گاہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے خود ساختہ تنہائی اختیار کیے ہوئے تھے۔

مرحوم سعودی شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ فیصل انسداد بدعنوانی کی مہم سے متاثر ہونے والے شاہی خاندان کے ان افراد میں شامل تھے جنھیں 2017 کے آخر میں رہا کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے حکام نے اس سال کے آغاز میں دو اہم شہزادوں کی نظربندی کے بارے میں جاری ہونے والی اطلاعات کے بعد سامنے آنے والے الزامات کے جواب میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv