Social

ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی

ایک طرف سورج کی تپش سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ہے، وہیں چمن اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ہے۔چلچلاتی دھوپ اورحبس نے بچو ں اور بڑوں کو گرمی سے بے حال کررکھا ہے، سندھ میں دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد سمیت کئی شہروں میں شدید گرمی پڑرہی ہے،پنجاب میں رحیم یارخان، خان پور اوربہاول پور سمیت کئی شہروں میں پارہ 46 سے اوپر پہنچ جاتا ہے۔چمن سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شام ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے مگرچمن، چاغی، سبی سمیت میدانی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔آزادکشمیر میں برنالہ اور نکیال سمیت گردونواح میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ادھرمکران، قلات، لاڑکانہ،سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv