Social

اندرون ملک پروازوں کی بندش کی مدت میں توسیع کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی

(نمائندہ ٹی ایم نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقائی پروازیں 29 مئی تک مزید 16 روز کیلئے بند رہیں گی، پابندی کا اطلاق خصوصی اور چارٹرڈ پروازوں پر نہیں ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش کی مدت میں توسیع کر دی، کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقائی پروازیں 29 مئی تک مزید 16 روز کیلئے بند رہیں گی، پابندی کا اطلاق خصوصی اور چارٹرڈ پروازوں پر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اندرون ملک پروازوں کا دوبارہ سے آغاز کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی بتایا تھا کہ اندرون ملک پروازوں کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اب بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی بندش کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق علاقائی پروازوں پر عائد پابندی فی الحال ختم نہیں کی جائے گی۔

حکومت نے علاقائی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق اندرون ملک پروازیں 29 مئی رات 11 بجکر 59 منٹ تک بند رہیں گی۔
اس سے قبل 13 مئی تک علاقائی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب اس پابندی میں مزید 16 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ تاہم خصوصی، چارٹرڈ اور کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کےلیے خصوصی پروازیں چلائی جاری ہیں، ان پروازوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv