(ویب نیوز ڈیسک) تل ابیب ۔ اسرائیل میں متعین چینی سفیر ڈووی تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں متعین 58 سالہ چینی سفیر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پرخدمات انجام دے رہے تھے۔ واضع رہے کہ چینی سفیر اہل خانہ کے بغیر اسرائیل میں تنہا مقیم تھے۔
Comments