Social

لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔

(ویب نیوز ڈیسک) رواں سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلش پریمیر لیگ کا ٹائٹل لیورپول نے 30 سال بعد جیت لیا جس پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا اور خوشی میں منچلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق محمد صلاح کی ٹیم لیوپول نے آخری مرتبہ 1990ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک چیمپئن بننے میں ناکام تھا تاہم 30 سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئن کا تاج لیور پول کے سر پر سج گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیورپول نے انگلش پریمیر لیگ میں اب بھی سات میچز کھیلنے ہیں لیکن پوائنٹس کے باعث وہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے اور مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین بنایا ہے، رواں سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لیورل پول کی فتح پر شہر کے میئر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی اپیل کے باوجود ہزاروں مداح جشن منانے کے لیے جمع ہوئے جبکہ لیور پول کے کئی کھلاڑیوں نے بھی جشن میں شرکت کی۔

برطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے اور اس کی جیت پر گھر میں جشن منایا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv