(نیوزڈیسک) اگر ڈاکٹر جیمز ہیبلن سے کوئی یہ پوچھے کہ پانچ برس قبل نہانا بند کرنے کے فیصلہ کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔
بی بی سی منڈو کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ اس کے عادی ہو جاتے ہیں۔ یہ آپ کو عام سی بات لگنے لگتی ہے۔
37 برس کے ڈاکٹر ہیبلن ییل یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ میں پروفیسر ہیں اور پریوینٹیٹو میڈیسن کے ماہر بھی۔
وہ امریکی میگزین دی ایٹلانٹک کے لیے ایک صحافی کی حیثیت سے بھی کام کرتے ہیں۔ انھں نے 2016 میں لکھی گئی ایک تحریر میں لکھا کہ ہم اپنی پوری زندگی میں دو سال نہانے کے عمل پر خرچ کرتے ہیں۔ اس میں سے کتنا وقت، پانی اور پیسا ضائع ہوتا ہے؟۔
Comments