
دہلی () وزیراعظم آفس کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام بھیجا ہے، جس میں یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں بھارتی وزیراعظم اورصدر نے 23 مارچ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پیغام میں کہا گیا کہ امید ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے عوام آپس میں مل کر ایک جمہوری، امن اور ترقی پسند خوشحال علاقے کی بنیاد رکھیں گے۔
Comments