Social

مسجد الحرام میں مسلح شخص کی گرفتاری کا انکشاف سعودی وزارت داخلہ

مکہ مکرمہ (نیئوزڈیسک) مسجد الحرام میں مسلح شخص کی گرفتاری کا انکشاف، سیکورٹی اہلکاروں نے 30 مارچ کو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں واقع مسلمان کے سب سے مقدس شہر مکہ مکرمہ سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام سے ایک مسلح شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروز منگل کو کاروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ یہ واوقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا۔ ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پر گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا گیا- نعرے بازی کرتا شخص تیز دھار دار آلے سے بھی لیس تھا- اس صورتحال میں حرم سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری حرکت میں آ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اپریل2021ء) مسجد الحرام میں مسلح شخص کی گرفتاری کا انکشاف، سیکورٹی اہلکاروں نے 30 مارچ کو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں واقع مسلمان کے سب سے مقدس شہر مکہ مکرمہ سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام سے ایک مسلح شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروز منگل کو کاروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ یہ واوقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا۔ ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پر گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا گیا- نعرے بازی کرتا شخص تیز دھار دار آلے سے بھی لیس تھا- اس صورتحال میں حرم سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری حرکت میں آ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv