رحیم یار خان میں فاریسٹ آفیسرکو ٹمبر مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرانا مہنگا پڑگیا، پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ٹمبرمافیا نےجنگلات کی چوکی پرآفیسرکو تشدد کا نشانہ بنایا۔محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر غلام عباس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کچےکےعلاقے سے درختوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پکڑ کربند کردی ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبرمافیا نے پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے جنگلات کی چوکی پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور درختوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ صدر تھانہ میں درج کرایا گیا ۔مقدمہ کرنے پر ٹمبر مافیا ایک بار پھر مشتعل ہوگئی اور حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے کارروائی نہیں کی۔
Comments